Time 12 دسمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ اپنی رہائشگاہ ’ منت‘ کو مزید بُلندکرنے کے خواہشمند، کتنا خرچہ آئے گا؟

شاہ رخ اپنی رہائشگاہ ’ منت‘ کو مزید بُلندکرنے کے خواہشمند، کتنا خرچہ آئے گا؟
’منت ‘ اس وقت 2 بیسمنٹ، ایک گراؤنڈ فلو ر سمیت 6 منزلوں پر مشتمل ہے/ فائل فوٹو

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان  ممبئی میں اپنی رہائشگاہ ’ منت ‘ میں مزید دو منزلہ اضافے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کی عالیشان جائیدادوں میں  ان کا عالیشان گھر ’منت‘  سرفہرست ہے جو سمندر کنارے موجود ہے،  ’منت ‘ اس وقت 2 بیسمنٹ، ایک گراؤنڈ فلور سمیت 6 منزلوں پر مشتمل عالیشان عمارت ہے۔

شاہ رخ اپنی رہائشگاہ ’ منت‘ کو مزید بُلندکرنے کے خواہشمند، کتنا خرچہ آئے گا؟
فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ کی اہلیہ گوری نے  مہاراشٹرا کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی کو لکھی گئی درخواست میں  منت میں مزید  616.02 مربع میٹر کا رقبہ ( دو اضافی منزلیں  ) شامل کرنے کیلئے اجازت طلب کی  ہے،  اس منصوبے میں 25 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

شاہ رخ اپنی رہائشگاہ ’ منت‘ کو مزید بُلندکرنے کے خواہشمند، کتنا خرچہ آئے گا؟
فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا

واضح رہے کہ شاہ رخ نے 2001 میں رہائشگاہ ’ منت ‘ خریدی تھی لیکن اس جگہ کے گریڈ تھری ورثے کی حیثیت کے باعث شاہ رخ کو اس میں بہت زیادہ ایڈجسٹمنٹ کی اجازت نہیں دی گئی لہٰذا اداکار نے 6 منزلہ ڈھانچہ ہی  تعمیر کیا جسے اب ’ منت انیکسی‘ کہا جاتا ہے۔

شاہ رخ اپنی رہائشگاہ ’ منت‘ کو مزید بُلندکرنے کے خواہشمند، کتنا خرچہ آئے گا؟
فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیاکا  دعویٰ ہے کہ  شاہ رخ خان کے اس گھر کی قیمت اس وقت  200 کروڑ بھارتی روپے ہے جب کہ  ایک انٹرویو کے دوران بھی شاہ خان اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کی سب سے مہنگی چیز انکا گھر ہے۔ 

شاہ رخ اپنی رہائشگاہ ’ منت‘ کو مزید بُلندکرنے کے خواہشمند، کتنا خرچہ آئے گا؟
فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا

مزید خبریں :