Time 12 دسمبر ، 2024
پاکستان

عیدوں پر سفر کی وجہ سے پولیو وائرس ایک سے دوسرے علاقوں کو منتقل ہوتا ہے: ڈاکٹر مختار برتھ

عیدوں پر سفر کی وجہ سے پولیو وائرس ایک سے دوسرے علاقوں کو منتقل ہوتا ہے: ڈاکٹر مختار برتھ
عید پر بچے خیبر پختونخوا سے کراچی گئے تو وائرس ساتھ لے گئے: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت/ فائل فوٹو

اسلام آباد:  وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہےکہ عیدوں پر سفر کی وجہ سے پولیو وائرس ایک سے دوسرے علاقوں کو منتقل ہوتا ہے۔

عامر ولی الدین چشتی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا جس میں قومی ادارہ صحت ری اسٹرکچرنگ ترمیمی بل 2024 پر بحث کی گئی۔

قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں سربراہ پولیو ایمرجنسی آپریشن انوار الحق نے بتایاکہ اس وقت پورے پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے، رواں سال اب تک 59 پولیو کیس پاکستان میں سامنے آئے جن میں 19 پولیوکیس ایسے تھے جو معمولی معذوری کے کیس تھے جب کہ 10 پولیوکیس بہت زیادہ معذوری کا شکار ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ ہم 14 ماہ پولیو فری تھے لیکن عید پر سفر نے وائرس پھیلا دیا، دو عیدیں پولیو کے زیادہ پھیلنے کا سبب بنیں، عیدوں پر سفر کی وجہ سے وائرس ایک سے دوسرے علاقوں کو منتقل ہوتاہے، عید پر بچے خیبر پختونخوا سے کراچی گئے تو وائرس ساتھ لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اچھی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں،کراچی اور بلوچستان میں صورتحال پھر بھی بہتر ہے، خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقوں میں ابھی تک بہت چیلجنز ہیں۔

مزید خبریں :