12 دسمبر ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران آج بھی زبردست تیزی دیکھی گئی۔
آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا جو آخر تک برقرار رہا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 14 ہزار 408 رہی جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 11 ہزار 308 دیکھی گئی۔
مارکیٹ کا اختتام 3370 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 180 پر ہوا اور مارکیٹ میں 3 اعشاریہ 04 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
آج حصص مارکیٹ میں 63 کروڑ 62 لاکھ 22 ہزار 242 شیئرز کے سودے 51 ارب 29 کروڑ 91 لاکھ 36 ہزار 252 روپے میں طے ہوئے۔