Time 13 دسمبر ، 2024
پاکستان

190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان گواہ پیش کرنے سے پیچھے ہٹ گئے

190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان گواہ پیش کرنے سے پیچھے ہٹ گئے
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی/ فائل فوٹو

راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی  عمران خان  190ملین پاؤنڈ کیس میں گواہ پیش کرنے سے پیچھے ہٹ گئے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے  190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر  سماعت کی۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پیش ہوئیں جس دوران عمران خان نے عدالت میں جمع کرائے گئے 342 کے بیان میں ترمیم کردی۔

بعد ازاں  عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پرفریقین کے حتمی دلائل کے لیے 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

مزید خبریں :