Time 13 دسمبر ، 2024
پاکستان

جعلساز ڈگری ویری فکیشن کے نام پر شہریوں کے واٹس ایپ ہیک کرنے لگے

جعلساز ڈگری ویری فکیشن کے نام پر شہریوں کے واٹس ایپ ہیک کرنے لگے
کچھ جرائم پیشہ عناصر خود کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نمائندہ ظاہر کرکے واٹس ایپ پر صارفین سے رابطہ کرتے ہیں: ایف آئی اے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نمائندہ بن کر شہریوں کے واٹس ایپ ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ جرائم پیشہ عناصر خود کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نمائندہ ظاہر کرکے واٹس ایپ پر صارفین سے رابطہ کرتے ہیں۔

ایف آ ئی اے حکام کے مطابق یہ افراد ڈگری کی تصدیق کے بہانے صارفین کو ایک کوڈ بھیجتے ہیں اور اسے شیئر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور جیسے ہی صارفین یہ کوڈ شیئر کرتے ہیں ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا جاتا ہے۔

ایف آئی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی نامعلوم میسج یا کال پر کوئی کوڈ شیئر نہ کریں اور اس طرح کی کال یا میسج موصول ہونے پر ایف آئی اے سائبر ونگ کو آگاہ کریں۔ 

مزید خبریں :