Time 13 دسمبر ، 2024
پاکستان

لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شنگھائی میں چینی ٹیکنالوجی کمپنی کا دورہ کیا اور کمپنی کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ فوٹو فائل

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چین کے دورے پر موجود وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شنگھائی کے ڈسٹرکٹ لونگ گانگ میں چین کی ٹیکنالوجی کمپنی کا دورہ کیا جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورے کے موقع پر چینی ٹیکنالوجی کمپنی کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، وزیراعلیٰ نے چینی کمپنی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آفس قائم کرنے پر تعاون کی پیشکش بھی کی۔

مریم نواز نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی کو پنجاب میں اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چینی ٹیکنالوجی کمپنی کو پنجاب ریٹیل آفس اور آفٹر سیل سروس سینٹر قائم کرنے کی پیشکش بجہ لہ گئی۔

وزیر اعلیٰ نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی گورنمنٹ افیئرز کے صدر وانگ چینگ ڈونگ سے ملاقات جس میں لاہور کو ماڈرن ڈیجیٹل سٹی بنانے کیلئے مختلف تجاویز اور سفارشات پر گفتگو کی گئی اور مریم نواز نے وانگ چینگ ڈونگ کو لاہور آنے کی دعوت بھی دی۔

مریم نواز اور وانگ چینگ ڈونگ کی ملاقات میں ای کامرس، ایکو سسٹم پروڈکشن، ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :