Time 13 دسمبر ، 2024
پاکستان

’پی ٹی آئی کے فیصلوں میں ابہام سے نقصان ہوا‘، اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل، پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین، پشتونخوا ملی عوامی  پارٹی کے رہنما شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں نے اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے اور ہفتے میں ایک بارتحریک تحفظ آئین پاکستان کا مشاورتی عمل شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع نے بتایاکہ محموداچکزئی نےکہا بغیرحکمت عملی چڑھ دوڑنے سے بہتر ہے ضلعی سطح پراحتجاج ہو، رہنماؤں کے نرم رویے سے اپنا ہی نقصان ہوا، پی ٹی آئی قیادت کے فیصلوں میں ابہام سے نقصان ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محموداچکزئی نے بانی کی رہائی کیلئے حکمت عملی کے فقدان کی نشاندہی کی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے ماضی قریب میں پی ٹی آئی کے سولو فلائٹ کے بیانات کا ذکر کیا۔

ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سامنےاپوزیشن اتحاد کی تمام سفارشات کو رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :