Time 14 دسمبر ، 2024
پاکستان

عمران خان خداکا واسطہ امن کا راگ چھوڑدیں، ہم اسلحہ لیکر نکلیں گےتو دکھائیں گےبھاگتاکون ہے: علی امین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  نےکہا ہےکہ اگلی دفعہ  ہم امن  والی بات نہیں کریں گے، عمران خان کو خدا کا واسطہ ہےکہ امن کا راگ چھوڑ دیں، جب ہم اسلحہ لےکر نکلیں گے تو دکھائیں گے بھاگتا کون ہے۔

 ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اگلی دفعہ ہم پرامن والی بات نہیں کریں گے، ہم نکلیں گے اور امن کے نعرے کے بغیر نکلیں گے، دکھائیں گےکس میں کتنا دم ہے،کس میں کتنی جوان مردی ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آج ہم فسطائیت  اور  فرعونیت کا مقابلہ کر  رہے ہیں، فسطائیت  نے پاکستان کےآئین، قانون، اخلاقیات اور  انسانیت کو روندا ہوا ہے، وقتی طاقت اور اختیار سے نظریے، حقیقی آزادی اور جنون کو دبانے والے فرعون کا انجام پڑھ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  خواجہ آصف، عطاء تارڑ  اور دیگر لوگ  نہتے لوگوں  پرگولیاں برسانےکا دفاع کر رہے ہیں، کبھی کہتے ہیں کوئی شہید نہیں ہوا،کوئی گولی نہیں چلی،کبھی کہتے ہیں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ریاست کو ماں کا درجہ دیا گیا ہے لیکن  ریاست قاتل بن کر اپنے لوگوں کوبغاوت  پر مجبور کر رہی ہے۔

مزید خبریں :