Time 16 دسمبر ، 2024
کاروبار

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟
فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوئی ہے۔

اس کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 658 ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی کم ہوئی تھی۔

مزید خبریں :