Time 18 دسمبر ، 2024
دنیا

یوکرین جدید لیزر ہتھیار رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا: اعلیٰ فوجی اہلکار کا دعویٰ

یوکرین جدید لیزر ہتھیار رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا: اعلیٰ فوجی اہلکار کا دعویٰ
فوٹو: فائل

یوکرین کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار کے مطابق یوکرین جدید لیزر ہتھیار رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کے مطابق  یوکرین نےجدید ترین ’ٹرائیڈنٹ‘ لیزر ہتھیار رکھنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان برطانیہ کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں یوکرین کو برطانوی لیزر ہتھیار کے پروٹوٹائپس تک رسائی دینے کے وعدے کے بعد سامنے آیا ہے۔

یوکرین کی ان مینڈ سسٹمز فورسز کے کمانڈر، کرنل وادیم سخاریوسکی نے بتایا کہ یہ لیزر ہتھیار 2 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے سے طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے یورپ ڈیفنس انڈسٹری کانفرنس کے دوران اس جدید لیزر ہتھیار کے حوالے سے کہا کہ  ایسا ہتیھار ’واقعی موجود ہے اور یہ کام کرتا ہے‘، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ہتھیار کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کام جاری ہے۔

کرنل سخاریوسکی نے بتایا کہ یوکرین دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے جس کے پاس یہ جدید ہائی پاور لیزر ہتھیار موجود ہے۔

اپریل میں سابق برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے کہا تھا کہ برطانیہ کا ’ڈریگن فائر‘ لیزر ہتھیار یوکرین میں روسی ڈرونز کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ جدید لیزر ٹیکنالوجی اس جنگ پر ’بڑے اثرات‘ مرتب کر سکتی ہے۔

مزید خبریں :