Time 20 دسمبر ، 2024
کھیل

پاکستان کے نوجوان ٹینس پلیئر حسن عثمانی نے ایک اور ایشین جونیئر اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے نوجوان ٹینس پلیئر حسن عثمانی نے ایک اور ایشین جونیئر اعزاز اپنے نام کرلیا
فوٹو: حسن عثمانی فائل

پاکستان کے نوجوان ٹینس پلیئر حسن عثمانی نے ایک اور ایشین جونیئر اعزاز اپنے نام کرلیا۔

حسن عثمانی نے جدہ میں ہونیوالا اے ٹی ایف انڈر 14 جونیئر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ حسن نے فائنل میں ترکمانستان کے سلیمان ہودیباردیو کو شکست دی۔

پاکستانی کھلاڑی کی جیت کا اسکور 3-6 اور 1-6  رہا۔

حسن عثمانی نے گزشتہ ماہ ترکمانستان میں ہونے والا اشک آباد اوپن بھی اپنے نام کیا تھا۔

مزید خبریں :