Time 20 دسمبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی حکومت اورنظام گرانے کی کوششوں سے پیچھے ہٹ جائے تو ریلیف مل سکتا ہے: مختلف حلقوں سے پیغام

جیو نیوز کے میزبان شہزاد اقبال نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیاپاکستان میں شہزاد اقبال کا کہناتھاکہ بظاہر تو حکومت اور پی ٹی آئی دونوں مذاکرات میں پہل کرنے سے کترا رہے ہیں مگر پی ٹی آئی، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سب بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

شہزاد اقبال کی خبر کے مطابق مختلف حلقوں کی جانب سے پی ٹی آئی کو یہ پیغامات دیے جارہے ہیں کہ اگر پی ٹی آئی حکومت اورنظام کوگرانےکی کوششوں سے پیچھے ہٹ جائے تو اسے ریلیف مل سکتا ہے، عمران خان کو پشاور اور پھر بنی گالہ منتقل کرنے کے آپشنز پر بھی غور ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان لفظی جنگ کے باوجود ہر فریق کو یہ ادراک ہے مذاکرات کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ہے، ملکی سیاست سے غیریقینی اور کشیدگی کا خاتمہ کرنے کیلئے مل کر بیٹھنا لازم ہے۔

مزید خبریں :