22 دسمبر ، 2024
فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں شوہر سے جھگڑا ہونے پر ناراض بیوی نے غصے میں گھر کے قیمتی مویشیوں کو زہر دے دیا۔ زہر خوانی سےلاکھوں روپے مالیت کی تین بھینسیں اور ایک قیمتی گائے ہلاک ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ماموں کانجن کے نواحی گاؤں کے رہائشی ظفر اقبال کے چار مویشیوں کو زہر دے کر ہلاک کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ظفر اقبال نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی نے ناراضی پر مویشیوں کو زہر دیا جس سے تین بھینسیں اور ایک گائے ہلاک ہوگئی، جن کی مالیت12 لاکھ روپے سے زائد تھی۔
ظفر اقبال کا کہنا ہےکہ بیوی مویشی فروخت کرکے اپنی پہلی شادی سے ہوئے بچوں کی مالی امداد کرنا چاہتی تھی۔ پیسوں کے تنازع پر جھگڑا بڑھا اور بیوی نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
شوہر کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد خاتون گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔