Time 24 دسمبر ، 2024
کھیل

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے 15 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے 15 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
فوٹو: فائل

دورہ پاکستان کیلئے کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 15 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوری میں اپنے دورہ پاکستان میں ایک وارم اپ اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، دونوں ٹیسٹ ملتان میں ہوں گے ۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سوشل میڈیا پر اپنے اعلامیے میں بتایا کہ پاکستان کے دورے کیلئے 15 رُکنی اسکواڈ کی قیادت کریگ بریتھ ویٹ کو سونپی گئی ہے جبکہ جوشو ا ڈی سلوا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جانے ہیں جس میں سے ایک کراچی اور دوسرا ملتان میں شیڈولڈ ہے مگر کراچی میں اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے سبب یہ ٹیسٹ بھی ملتان منتقل کیا جارہا ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے اعلامیے میں نیا شیڈول بھی شامل ہے جس کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور 11 اور 12 جنوری کو راولپنڈی میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔

پہلا ٹیسٹ 14 جنوری اور دوسر اٹیسٹ 25 جنوری سے کھیلا جائے گا جو ملتان میں ہوں گے ۔

مزید خبریں :