Time 24 دسمبر ، 2024
دنیا

ترکیہ: فیکٹری میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 12 افراد ہلاک

ترکیہ: فیکٹری میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 12 افراد ہلاک
 دھکاکے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ترک وزیر داخلہ/ فوٹو: انٹرنیٹ

استنبول: ترکیہ کی ایک فیکٹری  میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صوبے بالک ایسر کی تحصیل قیصری میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ فیکٹری کے اندر اب کوئی ملازم نہیں ہے جبکہ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ بھجا دی گئی ہے۔ 

ترک وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :