Time 24 دسمبر ، 2024
پاکستان

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈر پاس صرف 42 روز میں مکمل

اسلام آباد کے جناح ایونیو ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج انڈر پاس کا کام صرف 42 روز میں مکمل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج انڈر پاس پر دن رات کام جاری رہا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی نگرانی میں سی ڈی اے نے پروجیکٹ کو  وقت سے قبل مکمل کردیا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج کا انڈرپاس ریکارڈ مدت میں مکمل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف انڈر پاس پروجیکٹ کا افتتاح آج کریں گے، اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی، چیئرمین سی ڈی اے محمدعلی رندھاوا اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔

مزید خبریں :