Time 25 دسمبر ، 2024
دنیا

برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن اور انہیں ملازمتیں دینے والوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن اور انہیں ملازمتیں دینے والوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن
تارکین وطن کو غیر قانونی ملازمتیں دینے کا الزام ثابت ہونے پر مالکان پر فی ملازم 60 ہزار پاؤنڈ تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ فوٹو فائل

لندن: برطانیہ میں پناہ لیے ہوئے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن اور  انہیں ملازمتیں دینے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

برطانوی امیگریشن حکام کے مطابق ملک میں پناہ لیے ہوئے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن اور انہیں ملازمتیں دینے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے  ملک کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کو غیر قانونی ملازمتیں دینے کا الزام ثابت ہونے پر مالکان پر فی ملازم 60 ہزار پاؤنڈ تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو کم تنخوا دے کر ان کا استحصال کیا جا رہا تھا۔ 

مزید خبریں :