25 دسمبر ، 2024
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کے اشتہارات جاری کر دیے۔
عدالت نے غیر حاضر 2 ملزمان محمد عاصم اور شہیر سکندر کے اشتہارات جاری کیے اور دونوں ملزمان کو 24 جنوری تک پیش ہونے کا وقت دے دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمان پیش نہیں ہوتے تو اشتہاری قرار دیے جائیں گے اور ان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔
دونوں ملزمان جی ایچ کیو حملہ کیس کے مقدمے میں مسلسل غیر حاضر ہیں۔
خیال رہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد بانی پی ٹی آئی عمران کان سمیت 119 ملزمان میں سے 117 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔