25 دسمبر ، 2024
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو مل کر فلسطین میں خون کی ہولی ختم کرانے کے لیے پورا زور لگانا ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں کرسمس کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سب کو مل کر دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے، آج کے دن سبق ملتا ہے کہ بھائی چارے کو فروغ دیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے، ہزاروں فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، دنیا کو مل کر فلسطین میں خون کی ہولی ختم کرانے کے لیے پورا زور لگانا ہوگا۔