Time 25 دسمبر ، 2024
پاکستان

خیرپور سے سکھر تک ہونے والی پہلی لوک سھائتا میراتھن سہیل عامر نے جیت لی

خیرپور سے سکھر تک ہونے والی پہلی لوک سھائتا میراتھن سہیل عامر نے جیت لی
خواتین کی 10 کلو میٹر دوڑ قومی شاہراہ ابڑی سے شروع ہوئی جس میں 300 سے زائد خواتین شریک ہوئیں— فوٹو:اسکرین گریب

خیرپور سے سکھر تک ہونے والی پہلی لوک سھائتا میراتھن سہیل عامر نے جیت لی۔

خیرپور کوٹ کے ڈیجی قلعہ میں افتتاحی تقریب ہوئی جس کے بعد عالمی معیار کے مطابق 42.192 کلو میٹر مردوں کی میراتھن کا آغاز ہوا۔ میراتھن میں 2 ہزار سے زائد مرد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

خواتین کی 10 کلو میٹر دوڑ قومی شاہراہ ابڑی سے شروع ہوئی جس میں 300 سے زائد خواتین شریک ہوئیں۔

راستے بھر شائقین ایتھلیٹس کی بھرپور حوصلہ افرائی کرتے رہے۔

مردوں کی دوڑ میں سہیل عامر نے 2 گھنٹے 30 منٹ میں فنیشنگ لائن عبور کی، دوسری پوزیشن محمد شہباز اور تیسری ذوالفقار احمد نے حاصل کی۔

خواتین کی دوڑ نتاشہ نے 42 منٹ میں ختم کی، ممتاز دوسرے اور ماریہ تیسرے نمبر رہیں۔ اختتامی تقریب آئی بی اے پبلک اسکول سکھر میں ہوئی جس میں ٹاپ 20 ایتھلیٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

مزید خبریں :