Time 25 دسمبر ، 2024
پاکستان

افغان حکومت کا کابل میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج

افغان حکومت کی جانب سے کابل میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستان کے ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے، افغان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی بمباری سے 46 افراد کی ہلاکت کے خلاف باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کابل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افغان وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی سے ملاقات کی تھی۔

افغان وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی و سفارتی تعلقات پربات چیت ہوئی اور تجارت، راہداری اور عوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا تھا۔

مزید خبریں :