Time 25 دسمبر ، 2024
پاکستان

لوگوں کو غلط فہمی ہےکہ امریکی حکام فون کریں گے تو سب کچھ ہوجائےگا: حسین حقانی

لوگوں کو غلط فہمی ہےکہ امریکی حکام فون کریں گے تو سب کچھ ہوجائےگا: حسین حقانی
میں بھی چاہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے،حسین حقانی،فوٹو: فائل

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نےکہا ہےکہ امریکا کی پالیسی سوشل میڈیا پر نہیں بنتی، لوگوں کو غلط فہمی ہےکہ امریکی حکام فون کریں گے تو سب کچھ ہوجائےگا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے سابق سفیر حسین حقانی نےکہا کہ لوگوں کی غلط فہمی ہےکہ امریکی حکام فون کریں گے تو سب کچھ ہوجائےگا، انسانی حقوق کے معاملے پر امریکی نمائندے بیانات دیتے رہتے ہیں، ان بیانات کی روشنی میں آج تک کسی کی رہائی نہیں ہوئی۔

حسین حقانی کا کہنا تھا کہ امریکا کی پالیسی سوشل میڈیا پر نہیں بنتی، میں بھی چاہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے۔

 سابق سفیر کا کہنا تھا کہ  یوسف رضاگیلانی کے دور حکومت میں امریکی اہم شخصیات سے عافیہ صدیقی کے معاملے پر میں نے ملاقاتیں کی تھیں، امریکا نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پربات چیت کو  آگے بڑھانے سے انکار کردیا تھا۔

مزید خبریں :