27 دسمبر ، 2024
کراچی میں نئے سال کے موقع پر 2 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیےگئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہوگی۔
خیال رہے کہ ہر سال نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے بعد ہونے والے واقعات میں متعدد افراد زخمی اور جاں بحق ہوتے ہیں۔