Time 27 دسمبر ، 2024
کاروبار

تیل اور گیس تلاش کرنیوالی کویتی کمپنی نے پاکستان سے اپنی سرمایہ کاری نکالنے کا آغاز کردیا

کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی نے پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے سے سرمایہ کاری نکالنے کا آغاز کر دیا۔

کویت کی تیل تلاش کرنے والی کمپنی نے اپنے اثاثے پاکستان ایکسپلوریشن لمیٹڈ کو تقریباً 6 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے۔

وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوزکو بتایا کہ غیر ملکی تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں میں گیس شعبے کے سرکلر ڈیٹ کے سبب مایوسی بڑھ رہی ہے۔ 

گیس کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ 2700 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ 

2012 کی ای اینڈ پی پالیسی میں ترامیم کی منظوری میں 12 ماہ کی تاخیر نے بھی غیر ملکی کمپنی کے فیصلے میں کردار ادا کیا۔ 

کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی پاکستان کے مختلف بلاکس میں اپنی سرمایہ کاری فروخت کرکے دوسرے ممالک میں لے جاری رہی ہے۔

مزید خبریں :