Time 27 دسمبر ، 2024
پاکستان

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کیلئے لائسنس جاری، سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہوگا

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کیلئے لائسنس جاری، سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہوگا
چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کی پیداواری صلاحیت 1200 میگاواٹ ہے، پی این آر اے— فوٹو:فائل

پاکستان نیوکلیئر ریگو لیٹری اتھارٹی نے چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ 5 کیلئے تعمیراتی لائسنس جاری کر دیا۔

چشمہ پاور پلانٹ فائیو نیوکلیئر ذرائع سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا سب سے پاور پلانٹ ہوگا۔

پاکستان نیوکلیئر ریگو لیٹری اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ فائیو کے تعمیراتی لائسنس کیلئے اپریل 2024 میں درخواست دی تھی جس کے ساتھ ابتدائی حفاظتی جائزہ رپورٹ اور دیگر متعلقہ ضروری دستاویزات بھی جمع کروائی گئیں۔

ان دستاویزات میں ری ایکٹر کے ڈیزائن، جوہری مواد کے محفوظ استعمال، تابکاری سے تحفظ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، تابکار فضلے کو ٹھکانے لگانےاور نیوکلیئر سکیورٹی جیسے تمام پہلو شامل تھے۔

اتھارٹی نے تمام دستاویزات کے مفصل جائزے اور متعلقہ قومی وبین الاقوامی معیارات اورریگولیٹری تقاضوں کی تکمیل کے بعد لائسنس جاری کیا۔

مزید خبریں :