Time 28 دسمبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں رواں موسم سرما کی سرد ترین رات ، سب سے کم درجہ حرارت کس علاقے میں رہا؟

کراچی میں  رواں موسم سرما کی سرد ترین رات ، سب سے کم درجہ حرارت کس علاقے میں رہا؟
ہوا میں نمی 25 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں : محکمہ موسمیات/فوٹوفائل

 کراچی میں گزشتہ شب رواں موسم سرما کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد  میں گزشتہ رات  رواں موسم سرما کی سرد ترین رات  رہی جس دوران  گلستان جوہرمیں کم سےکم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 8، شارع فیصل پر  8.5، ماڑی پور  میں 9  اور   بن قاسم میں درجہ حرارت 9.7 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی کراچی سمیت سندھ بھرمیں موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے کم سے کم درجہ حرارت8 سے 10ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی 25 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزید خبریں :