Time 28 دسمبر ، 2024
پاکستان

کسی مسلم کی جائیداد سے غیرمسلم کو حصہ نہیں دیا جاسکتا،عدالت نے قانونی نکتے پرفیصلہ سنادیا

لاہور ہائی کورٹ نے مسلمان کی جائیداد میں سے غیر مسلم کو حصہ دینے کے قانونی نکتے پر فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس اقبال چوہدری نے ماتحت عدالت کے فیصلےکے خلاف اپیل پر فیصلہ دیا۔

ماتحت عدالت نے مسلمان کی جائیداد میں سے غیرمسلم کو حصہ نہ دینےکا حکم جاری کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلےکو برقرار  رکھا ہے اور اس کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

عدالت نے واضح کیا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق کوئی غیر مسلم کسی مسلم کی جائیداد میں حصےکا حق دار نہیں چاہے وہ پیش رو ہو یا جانشین۔

خیال رہےکہ گوجرہ کے وفات پانے شخص کی 83 کنال اراضی اس کے بچوں میں تقسیم کی گئی تھی تاہم پوتے نے اراضی کے انتقال اور اس میں غیر مسلم چچا کو حصہ دینےکا اقدام چیلنج کیا تھا۔

ماتحت عدالت نے چچا کے غیرمسلم ہونے کی وجہ سے پوتےکے حق میں فیصلہ دیا۔ اس فیصلے کو چچا نےلاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور اپیل دائر کی تاہم ہائی کورٹ نے اپیل مسترد کر دی۔

مزید خبریں :