29 دسمبر ، 2024
انسانی اسمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ کے 2 ملزمان کو گجرات سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 20 پاکستانی اور 31 غیر ملکی پاسپورٹ برآمد کیے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان جعلی پاسپورٹ، جعلی ویزے اور دیگر دستاویزات بناتے تھے۔
ملزمان سے امیگریشن کی جعلی مہریں، جعلی پاسپورٹ اور ویزا اسٹیکرز بنانے والی مشینیں بھی برآمد کی گئیں۔