Time 30 دسمبر ، 2024
دنیا

ترکیے میں قید کردستان ورکرز پارٹی کے رہنما عبداللّٰہ اوکلان ہتھیار ڈالنے پر آمادہ

 ترکیے میں قید کالعدم کردستان ورکرز  پارٹی (پی کے کے ) کے رہنما عبداللہ اوکلان نے اپنے حامیوں کو ہتھیار  ڈالنے پر آمادہ کرنے کا اشارہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عبداللّٰہ اوکلان’ کردستان ورکرز پارٹی‘  کے سربراہ ہیں جنہیں 1999 میں کینیا سے ترکیہ کی اسپیشل فورسز  نے گرفتار کیا تھا۔

 ترک حکومت کی مخالفت میں دہائیوں سے جاری کرد بغاوت کے سربراہ اور کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے قیدی رہنما عبداللّٰہ اوکلان نے جنگجوؤں سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے رضامند کر سکتے ہیں۔

 کرد حامی ڈی ای ایم پارٹی کے 2 ارکان پارلیمنٹ نے گزشتہ روز اوکلان سے جیل میں ملاقات کی تھی، جس دوران انھوں نے حامیوں کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنے کا اشارہ دیا۔

واضح رہے کہ عبد اللہ اوکلان 25 سال سے ترک جزیرے امرالی کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

مزید خبریں :