Time 30 دسمبر ، 2024
جرائم

کراچی سے گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 ہندو خواتین زیرحراست

کراچی سے گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 ہندو خواتین زیرحراست
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ایشا دیوی اور نیشو کماری وزٹ ویزے پر بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جا رہی تھیں—فوٹو: جیو نیوز

کراچی سے گداگری کے لیے  وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے کی کوشش میں 2 ہندو خواتین کو امیگریشن نے آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ایشا دیوی اور نیشو کماری وزٹ ویزے پر بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جا رہی تھیں۔ 

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمہ عیشا دیوی کا نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں ہے۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ ایشا دیوی اس سے قبل بھی سعودی عرب بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہیں، ملزمہ کو کچھ عرصہ قبل سعودی عرب پولیس نے بھیک مانگنے پر گرفتار کیا تھا۔ 

ملزمہ عیشا دیوی کو گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ 

امیگریشن حکام کے مطابق اس کی ساتھی ملزمہ نیشو کماری سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکیں۔

ملزمہ کے پاس سفری اخراجات کے حوالے سے بھی مطلوبہ چیزیں موجود نہ تھیں، گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے، جنہیں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :