30 دسمبر ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 3900 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔
آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3907 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 259 ہزار پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 15 ہزار 422 پوائنٹس رہی۔
بازار میں آج 1.05 ارب شیئرز کے سودے40.88 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 432 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 558 ارب روپے ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 927 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1796 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تھا، حصص بازار میں 81.5 کروڑ شیئرز کے سودے 32.9 ارب روپے میں طے ہوئے تھے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 112 ارب روپے اضافے کے بعد 14 ہزار 126 ارب روپے رہی تھی۔