Time 31 دسمبر ، 2024
کاروبار

2024 میں ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 52 ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوا

2024 میں ملک میں  سونےکی فی تولہ قیمت میں 52 ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوا
سونےکا فی تولہ بھاؤ سال 2024 میں 77100 روپے کے بینڈ میں رہا،فوٹو: فائل

سال کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت  2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے  پر برقرار ہے جب کہ سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 52 ہزار 600 روپے اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  آج دس گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے پر برقرار ہے جب کہ عالمی بازار میں بھی سونےکا بھاؤ 2614 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

ملک میں سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23 اعشاریہ 9 فیصد( 52 ہزار 600 روپے) اضافہ ہوا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکا فی تولہ بھاؤ  سال 2024 میں 77100 روپے کے بینڈ میں رہا۔

سال 2024 میں سونے کی فی تولہ بلند ترین قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے رہی جب کہ سال 2024 میں سونے کی فی تولہ کم ترین قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے رہی۔

سونے کی عالمی قیمت سال 2024 میں 552 ڈالر بڑھ کر 2614 ڈالر رہی، سونے کی عالمی قیمت سال 2024 میں 26.7 فیصد بڑھی ہے۔

سال 2024 میں سونے کی فی اونس عالمی قیمت 774 ڈالر کے بینڈ میں رہی، سونے کی بلند ترین قیمت 2784 ڈالر فی اونس رہی جب کہ سونےکی کم ترین قیمت 2010 ڈالر فی اونس رہی۔