Time 31 دسمبر ، 2024
پاکستان

کراچی: نمائش چورنگی دھرنے پر پولیس ایکشن، متعدد مظاہرین گرفتار، پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی

کراچی: نمائش چورنگی پر صورتحال کشیدہ ہوگئی، پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔

پارا چنار میں قیام امن کے لیے کراچی میں کچھ دنوں سے کئی مقامات پر دھرنا دینے والی جماعت کے دھرنے آج صرف 4 رہ گئے۔ 

نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر مرکزی دھرنے پر پولیس ایکشن کے دوران پولیس کی جانب سے شیلنگ  جبکہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔ 

تصادم کے دوران پولیس موبائل، پولیس چوکی اور اہلکاروں کی 6 موٹر سائیکلیں جلادی گئیں جبکہ پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس نےنمائش چورنگی سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

 کامران چورنگی، گلستان جوہر، عباس ٹاؤن اور گولی مار میں دھرنے جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں دھرنےکی آڑ میں متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکل جلانے جانے کانوٹس لیاہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ  شہری و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں، احتجاج کا حق سب کو ہے مگر شہری املاک کو نقصان پہنچانا شرانگیزی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  جنہوں نے گاڑیاں جلائیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :