31 دسمبر ، 2024
وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور افواج کے تعاون کو مثالی قرار دے دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزرا اور صوبوں کے نمائندوں کی موجودگی میں پانچ سالہ قومی اقتصادی پروگرام" اُڑان پاکستان" کا اعلان کیا۔
اڑان پاکستان کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت کے ساتھ آرمی چیف اور افواج کا تعاون مثالی ہے، اپنی سیاسی زندگی میں ایسی پارٹنر شپ کا مشاہدہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے وسوسے ہیں ، دعا ہے ملک کی بہتری کے لیے پارٹنر شپ ہمیشہ جاری رہے۔
بانی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر میثاق معیشت کی دعوت دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پارلیمنٹ میں میری پیش کش کو حقارت سے ٹھکرایا گیا، سیاسی و معاشی استحکام لازم و ملزوم ہیں، قومیں تبھی بنتی ہیں جب اتحاد و اتفاق ہوتا ہے۔