01 جنوری ، 2025
اسلام آباد: ذرائع کا بتانا ہے کہ سینئر سفارتکار شفقت علی خان کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینئر سفارتکار شفقت علی خان کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔
شفقت علی خان اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات ہیں، وہ روس میں بطور سفیر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، اس کے علاوہ پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ شفقت علی خان سے قبل ممتاز زہرہ بلوچ ترجمان دفتر خارجہ تھیں اور انہوں نے نومبر 2022 میں ترجمان دفتر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔
گزشتہ سال اگست میں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔