Time 01 جنوری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

شوہر کو افیئرز کے بجائے دوسری شادی کی اجازت دی، بچوں کو بھی خود منایا: سلمیٰ ظفر کا انکشاف

شوہر کو افیئرز کے بجائے دوسری شادی کی اجازت دی، بچوں کو بھی خود منایا: سلمیٰ ظفر کا انکشاف
حال ہی میں اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم ایک نجی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا/فوٹوفائل

پاکستانی اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم  نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے شوہر عاصم کو دوسری لڑکیوں سے افیئرز  رکھنے کے بجائے دوسری شادی کی اجازت خود دی تھی۔

حال ہی میں اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم    ایک نجی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے اپنی نجی  اور پیشہ ورانہ زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔

اپنی شادی کے حوالے سے اداکارہ سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ’میری شادی 18 سال سے بھی پہلے  ہوگئی تھی، انٹر کے امتحان کا نتیجہ حتیٰ کہ شناختی کارڈ بھی شادی کے بعد بنوایا، میرے شوہر اور مجھ میں 5 سال کا فرق  ہے، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، درحقیقت ساس نے گھر کو لے کر چلنا سکھایا، آج جو کچھ بھی ہوں ساس کی وجہ سے ہوں۔

شوہر کی دوسری شادی کے سوال پر سلمیٰ ظفر عاصم نے بتایا کہ’جب عاصم کی دوستیوں کے قصے مجھ تک پہنچے تو شروع کے 3 ماہ بہت  مشکل گزرے، بھوک پیاس ختم ہوگئی لیکن اس کے بعد سسر سے گفتگو کی اور  شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے عاصم سے کہا آپ کو دوستیوں کے بجائے نکاح کر لینا چاہیے، شوہر کی شادی کیلئے بچوں کو  بھی میں نے خود منایا، عاصم کے ایک حادثے کے بعد میں نے بچوں سے کہا کہ اگر وہ اپنے والد کو قبر کے بجائے اپنے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کی شادی کیلئے راضی ہو جائیں، جس کے بعد بیٹے نے مجھے کہا کہ اگر میں عاصم  کی شادی کے بعد نہ روؤں تو وہ  راضی ہے جس کے بعد  شوہر کی دوسری شادی ہوگئی۔

سلمیٰ ظفر کے مطابق   اس کے بعد سوتیلے بیٹے کو بھی اپنا بیٹا سمجھ کر پیار دیا، آج میری 3 نہیں 4 اولادیں ہیں، بچوں میں بھی سگے بہن بھائیوں جیسی محبت ہے۔

مزید خبریں :