01 جنوری ، 2025
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 568 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 624 ڈالر فی اونس ہے۔