01 جنوری ، 2025
خیبرپختونخوا حکومت نے ہفتے کے دن پہلا قافلہ پاراچنار روانہ کرنے کا اعلان کردیا۔
کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا اور فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔
معاہدے کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا اور بڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں دیا جائےگا، فریقین کی جانب سے بنائےگئے مورچے ختم کیے جائیں گے۔
امن معاہدہ ہوتے ہی صوبائی حکومت نے ہفتے کے دن پہلا قافلہ پاراچنار روانہ کرنے کا اعلان کیا۔
مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ کرم میں زمینی راستوں پر کانوائے بروز ہفتہ روانہ ہونگے۔