Time 02 جنوری ، 2025
کاروبار

چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع

چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع
چند روز قبل وزیر توانائی اویس لغاری نے بھی کہا تھا کہ ہم پاکستان کو خطے میں سب سے سستی بجلی فراہم کرنے والا ملک بنائیں گے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: وزرات توانائی نے کہا ہے کہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس ایم این اے سید طارق حسین کی صدارت میں ہوا۔

کمیٹی نے وفاقی وزیر کی درخواست پر ’’پاکستان اینیمل سائنس کونسل بل، 2024‘‘ کو مؤخر کر دیا جس کا مقصد جانوروں کی سائنس کی تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک سرشار ادارہ قائم کرنا تھا۔

چیئرمین کمیٹی نے وزارت، اور  وزارت قانون کے نمائندے کو ہدایت کی کہ وہ بل کا جائزہ لیں اور آئندہ اجلاس کے لیے اتفاق رائے حاصل کریں۔

ادھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزرات توانائی کے حکام نے بتایا کہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر توانائی اویس لغاری نے بھی کہا تھا کہ ہم پاکستان کو خطے میں سب سے سستی بجلی فراہم کرنے والا ملک بنائیں گے، آئی پی پیز سے بات چیت کر کے بجلی کچھ سستی کی ہے اور مزید آئی پی پیز سے بھی بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف ملے گا۔  

مزید خبریں :