Time 02 جنوری ، 2025
پاکستان

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری معطل کیے/ فائل فوٹو 

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔ 

راولپنڈی کی  انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

علی امین گنڈا پور کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے۔ 

علی امین گنڈا پور کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ عدالت میں جمع کیا جس کے بعد عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

 انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ کر دی۔

مزید خبریں :