Time 02 جنوری ، 2025
کھیل

'یہ بدقسمتی ہے'، بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نا جانے پر واٹسن کا ردعمل

یہ بدقسمتی ہے، بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نا جانے پر واٹسن کا ردعمل
چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ان کی پوری قوم کے لیے ایک خاص لمحہ ہے،کوئی بھی کرکٹ فین یہ میچ مس کرنا نہیں چاہتا: سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر/ فائل فوٹو 

سڈنی: سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان نا جانے کو بدقسمتی قرار دیدیا۔ 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سڈنی ٹورکے دوران گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں جا رہی، چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک خاص لمحہ ہے، پاکستان میں کرکٹ فینز کے لیے بھی یہ بدقسمتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک بھارت میچ ہر کوئی دیکھنا پسند کرتا ہے، پاکستان بھارت ٹیموں کا جب بھی مقابلہ ہو تو یہ ایک خاص وقت ہوتا ہے، بطور آسٹریلوی کرکٹر میں جانتا ہوں کہ انگلینڈ ہمارے لیے کتنا بڑا حریف ہے، پاکستان بھارت بھی اسی طرح بڑے حریف ہیں، کوئی بھی کرکٹ فین یہ میچ مس کرنا نہیں چاہتا۔

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کہا کہ مجھے 2019 میں پاکستان سپر لیگ پاکستان میں کھیلنے کا موقع ملا، پاکستان جانا اور پھر وہاں کھیلنا میرے لیے ایک خاص بات تھی، پاکستان کے فینز براہ راست ورلڈ کلاس کرکٹ دیکھنے سے محروم رہے ہیں۔

واٹسن نے مزید کہا کہ آئی سی سی ایونٹ کا پاکستان میں ہونا ان کے لیے بہت اچھا ہے، فینز اپنی آنکھوں کے سامنے دنیا کے بڑے اسٹارز کو ایکشن میں دیکھیں گے اوریقینی طور پر یہ پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے خاص لمحہ ہوگا۔ 

مزید خبریں :