03 جنوری ، 2025
جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب انجری کا شکار ہوگئے۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقا کی اننگز جاری ہے اور اوپننگ بیٹر صائم ایوب انجری کا شکار ہوگئے۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے دن فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا، سہارے سے میدان سے باہر لے جایا گیا۔
پاکستانی بیٹر کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔
صائم ایوب ٹیسٹ میں کھیل سکیں گے یا نہیں؟ تاحال پی سی بی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔