03 جنوری ، 2025
کراچی: چیئرمین انٹر بورڈ امیر حسین قادری کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
انٹر بورڈ کے چیئرمین کا چارج چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ جامعات اور بورڈز سندھ کے مطابق امیر حسین قادری سے بغیر اجازت بیرون ملک جانے پر وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔
دوسری جانب پروفیسر امیر حسین قادری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مکمل ذمہ داری سے کہتے ہیں کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج میرٹ کے مطابق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شکایات موصول ہونے کے بعد نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا گیا، طلبہ کے اطمینان کے لیے جوابی کاپیاں بھی دکھانے کو تیار ہیں۔