پاکستان

وزیراعظم کا کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، پیر عمران شاہ ، ڈاکٹر توقیر شاہ اور طلال چوہدری سمیت دیگر کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ نئے وزرا سے 9 یا 10 جنوری کو حلف لیے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت وفاقی کابینہ 24 ارکان پر مشتمل ہے جن میں 18 وفاقی وزرا، 2 وزرائے مملکت، ایک مشیر اور تین معاونین خصوصی شامل ہیں۔

مزید خبریں :