Time 04 جنوری ، 2025
پاکستان

12 دنوں میں پی ٹی آئی سے مذاکرات ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھے: عرفان صدیقی

حکومت کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے تحریری مطالبات نہ دیے تو مذاکرات میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

سینیئر لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ حکومت یا کسی ادارے کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو بنی گالا بھیجنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کسی سیاستدان کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی سے سول نافرمانی ختم کرنے سمیت کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی نے 45 لاپتہ افراد کا ذکر کیا کوئی فہرست نہیں دی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تحریری مطالبات نہ دیے تو مذاکرات میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، 12 دنوں میں مذاکرات ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھے۔

خیال رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے دو دور ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :