Time 05 جنوری ، 2025
پاکستان

کراچی: پاسپورٹ کی سہولت کیلئے اہم اقدام، نادرا میگا سینٹرز میں کاونٹرز قائم

کراچی: پاسپورٹ کی سہولت کیلئے اہم اقدام، نادرا میگا سینٹرز میں کاونٹرز قائم
ضلع وسطی اور غربی میں نئے پاسپورٹ آفس قائم کر دیے گئے، جس کا افتتاح آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ فوٹو فائل

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے شہریوں کے لیے کراچی میں پاسپورٹ کی سہولت کے لئے اہم اقدام کیاگیاہے اور نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے کاونٹر قائم کیے جا رہے ہیں۔

ضلع وسطی اور غربی میں نئے پاسپورٹ آفس قائم کر دیے گئے، جس کا افتتاح آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو مزید بتایا کہ نئے پاسپورٹ آفس نادرا میگا سینٹر ناظم آباد اور سیمنز چورنگی سائٹ میں قائم کیے گئے ہیں۔

نادرا میگا سینٹرز ناظم آباد اور سائٹ میں ہی پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔

ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ ناظم آباد اور سائٹ نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ کاؤنٹرز  24 گھنٹے سہولت فراہم کریں گے جبکہ صدر،کلفٹن ،عوامی مرکز اور ملیر میں پاسپورٹ آفس قائم ہیں جس میں عوامی مرکز  کا پاسپورٹ آفس 24گھنٹے عوامی سہولت کے لیے خدمات فراہم کر رہاہے۔

مزید خبریں :