Time 06 جنوری ، 2025
پاکستان

ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے
فوٹو: فائل

بھارت سے 84 ہندو یاتری سوامی شادا رام کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ 

لاہور پہنچنے والے ہندو یاتری میرپور ماتھیلو،  یوگ ماتا مندر عاقل پور، سادھو بیلہ مندر سکھر اور دیگر مذہبی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔

اس کے علاوہ یاتری شادانی دربار حیات پتافی، گھوٹکی اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے۔

 واہگہ بارڈر پر ایڈیشنل سیکرٹری مزارات اور دیگر افسران نے ہندو یاتریوں کا استقبال کیا ۔ 

ایڈیشنل سیکرٹری سیف اللہ کا کہنا تھا کہ یاتریوں کے لیے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔

واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہندو یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کیلئے کیے جانے والے انتظامات قابل ستائش ہیں ۔

ہندو یاتری 15 جنوری کو اپنا دورہ مکمل کر کے واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔ 

مزید خبریں :