Time 06 جنوری ، 2025
پاکستان

غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس، عدالت کا گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنیکا حکم

غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس، عدالت کا گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنیکا حکم
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عدم پیشی پر پولیس کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کی۔

عدالت نے عدم پیشی پر پولیس کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

مزید خبریں :