Time 06 جنوری ، 2025
دنیا

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کا امکان

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کا امکان
جسٹن ٹروڈو 9 سال سے کینیڈا کی حکمران لبرل پارٹی کے لیڈر ہیں مگر اب انہیں پارٹی کے اندر سے دباؤ کا سامنا ہے/ فائل فوٹو

اوٹاوا: کینیڈین اخبار نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے جلد مستعفی ہونے کا دعویٰ کردیا۔

کینیڈین اخبار دی گلوب اینڈ میل کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کا امکان ہے تاہم اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹن ٹروڈو بدھ کو کاکس میٹنگ سے قبل مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں مگر یہ واضح نہیں ہے کہ وہ پارٹی لیڈرشپ سے یا وزیراعظم کی حیثیت سے استعفیٰ دیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو 9 سال سے کینیڈا کی حکمران لبرل پارٹی کے لیڈر ہیں مگر اب انہیں پارٹی کے اندر سے دباؤ کا سامنا ہے۔

کینیڈا میں اکتوبر کے آخر تک عام انتخابات بھی ہونے ہیں اور حالیہ سامنے آنے والے سروے پولز میں لبرل پارٹی کی مقبولیت کو کم ہوتے دیکھایا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :