Time 06 جنوری ، 2025
پاکستان

یونان کشتی حادثہ: ایڈیشنل جج سکھر نے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کو طلب کرلیا

یونان کشتی حادثہ: ایڈیشنل جج سکھر نے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کو طلب کرلیا
ایڈیشنل سیشن جج سکھر نے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کو 15 جنوری کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ 

سکھر: یونان کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع کے معاملے پر ایڈیشنل سیشن جج نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کر لیا۔

درخواست گزار کی جانب سے دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا حکومتی لاپرواہی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے، حکومتی رٹ ختم ہو چکی، 75 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاپرواہی برتنے پر حکومتی ذمہ داروں کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج ٹو نے یونان کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے کے ضیاع کے معاملے پر دائر درخواست میں وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ اور ایس ایس پی سکھر کو 15 جنوری کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

مزید خبریں :